ننگرہار میں افغان سپیشل فورسزکے آپریشن میں چار سگے بھائی ہلاک

122

کابل ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی)افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان سپیشل فورسزکے آپریشن میں چار سگے بھائی ہلاک ہوگئے، جلال آباد شہر میں سینکڑوں افراد نے ڈرون حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،بغلان میں ایک جھڑپ میں 11طالبان ہلاک اور23زخمی ہوگئے،داعش سے جھڑپ کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔افغان میڈیا کے مطابق ننگرہارکے گورنر کے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی نے بتایا کہ ضلع خامہ کے علاقہ سنگر سرائی میں افغان سپیشل فورسز نے آپریشن کیا اوراس دوران چار مشتبہ افراد کوہلاک اور کئی دیگر کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ یہ کارروائی ایک طالبان کمانڈر کی گرفتاری کیلئے کی گئی اور اس دوران مشتبہ افراد نے فائرنگ کی جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے بھی فائرنگ شروع کی۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہے۔