پشاور۔ 21 اپریل (اے پی پی):چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کے نوجوانوں کو بااختیار اور برسرروزگار بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، پہلی یوتھ اینڈ انڈولسنٹ پالیسی سے متعلق خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کے 25 شہروں کے نوجوانوں سے فارم کے ذریعے تجاویز لیں گے، ڈیجیٹل یوتھ ہب پر 20 لاکھ نوجوان رجسٹر ہو چکے ہیں، ملک اور بیرون ملک سے ملازمتیں فراہم کرنے والی ایک ہزار سے زائد کمپنیوں نے ڈیجیٹل یوتھ ہب پر رجسٹریشن کرائی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایم سائینسز حیات آباد پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ تقریب میں ڈائر یکٹر آئی ایم سائینسز ڈاکٹر عثمان غنی،مذہبی سکالر مولانا خلیل اللہ،ناصر شاہ ریجنل ڈائر یکٹر ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن اور دیگر متعلق ممتاز شخصیات نے شر کت کی۔ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہور احمد نے کہا ہے کہ یوتھ پروگرام صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں شروع کررہے ہیں ۔ اس سے نوجوان کو سہولیات فراہم ہوں گی۔جس معاشرے میں فساد اور انتشار آجائے وہ ترقی نہیں کر سکتا اور تباہ ہوجاتا ہے۔نوجوانوں کو فساد اور انتشار کی سیاست سے دور کر نا ہو گا ۔
پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوگا،طلبہ کو فنی تربیت فراہم کی جا رہی ہے ،ہمیں معیاری تعلیم پر بھر پور توجہ دینا ہو گی،ایک قوم بن کر معاشرے کو مضبوط بنانا ہو گا،ہمیں معیاری تعلیم پر بھر پور توجہ دینا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے طلبہ کو فنی تربیت فراہم کی جار ہی ہے،ہمیں ایک قوم بن کر معاشرے کو مضبوط بنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان کے عوام اور اداروں کے درمیان نفرت پیدا کی جائے،عوام اور حکومت کے درمیان نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں،حکومت اور اداروں کیخلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے،
نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،نوجوانوں کو اپنے روشن مستقبل کیلئے سیاسی اور معاشرتی مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے،نوجوان خوشحال ہوں گے تو پاکستان ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے ملک اور نوجوان طبقے کے مستقبل کو تباہ کرنے میں جو کردار ادا کیا وہ قابل افسوس ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،دو قومی نظریئے کو زندہ کرنے اور پاکستانی جھنڈے کو مضبوطی سے پکڑ کر اور اسوہ رسولﷺپر عمل پیرا ہوکر دنیا کو ایک رول ماڈل قوم بن کر دکھانے کا وقت آ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر جنگیں مسلط کی گئیں ، ہمارے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنے کوشش کی گئی ،ہم نے بہت چینلجز کا مقابلہ کیا، آج ہم نے معیشت کو مضبوط کیا ۔ہم نے ملک سرحدوں کو مضبوط کیا۔ہم تب تک ترقی نہیں کرسکتے جب تک تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ایک ساتھ نہیں لے کر چلتے ۔پی ایم یوتھ پروگرام میں تعلیمی اداروں،مدارس کے بچوں اور بھٹہ ہشت میں کام کرنے والے بچوں کو شامل کریں گے۔
وزیراعظم نے پہلی دفعہ تعلیمی ایمرجنسی کا نافذ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب بہترین ایپ ہے ۔اس میں رجسٹریشن کے بہت فوائد ہیں، اس سے یوتھ کو آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے۔ ہم نے یوتھ پروگرام میں مدارس کو شامل کیا ہے۔ مدارس کے مخالف پاکستان کے دشمن ہیں ۔
ہم نے مدارس کے خلاف دشمن کے پرو پیگنڈا کو ختم کرنا ہے،ہم اپنے نواجونوں کے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے پرعزم ہیں،وفاقی حکومت نوجوان نسل کے مسقبل سنوارنے کے لئے کوشاں ہے،نوجوانوں کو چاہے کہ وہ ملک کی مسقبل کے لئے کردار ادا کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585081