نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی کی ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

141
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ٹانک میں چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ینگ پارلیمنٹرینز فورم (وائی پی ایف) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ وائی پی ایف کے نو منتخب عہدیداران کو جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے قانون سازی کے عمل میں نوجوان پارلیمنٹیرینز کی بھرپور شرکت کو بھی سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وائی پی ایف کے نو منتخب عہدیداران پارلیمانی کارروائی اور قانون سازی میں نوجوان پارلیمنٹرینز کے مثبت کردار کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔