نوشہرو فیروز،صوبائی وزیر داخلہ کی پولیو مہم کیمپ پر آمد

94

نوشہرو فیروز۔ 04 فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نےمورو دادو روڈ پر ٹرانزٹ پوائنٹ انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم ، ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام قادر چانڈیو اور دیگر افسران موجود تھے۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے پولیو ٹیموں کا ریکارڈ چیک کیا، انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی محنت سے ہی ملک سے پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے پولیو ٹیموں سے مسائل معلوم کئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے محکمہ صحت کے افسران سے ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کے متعلق معلومات حاصل کیں