نوشہرہ ورکاں ، لا وارث نو مولود بچی کی نعش سپرد خاک

119
عارف والا ،معمولی تلخ کلامی پرکالج کے ساتھیوں نے فرسٹ ائیر کے طالبعلم کو قتل کردیا ،نعش نہرسے برآمد

نوشہرہ ورکاں ۔ 30 جولائی (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں کے نواحی جاگووال راجباہ سے نومولود بچی کی نعش برآمد ہوئی جس کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔

پولیس رپورٹ کے مطابق جاگووال راجباہ پل کے قریب سے نومولود بچی کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ مقامی افراد نے بچی کی نعش کو دیکھ کر نوشہرہ ورکاں پولیس کو اطلاع کی اور واقعہ کے متعلق بتایا۔ اطلاع کنندہ احسن صدیق کا کہنا تھا کہ وہ معمول کے مطابق اپنے کھیتوں میں چکر لگانے آیا تو عوام کا تانتا بندھا ہوا تھا۔ پولیس نے بچی کی نعش مقامی ہسپتال منتقل کر دی ہے جو عملی میونسپل کمیٹی نے سپرد خاک کر دی ۔