نوشہرہ ورکاں۔ 19 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی ہدائت پر نوشہرہ ورکاں اور تتلے عالی میں تجاوزات کے خاتمہ کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا اور چیف آفیسر عثمان غنی و سینٹری عملہ بھی ساتھ تھا بعض د کانوں کے آگے پڑے بنچ بلدیہ عملہ نے اٹھا کر قبضہ میں لے لیے اور اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کا کہنا ہے کہ ہر دکاندار اپنا سامان اپنی د کان کی حدود میں رکھیں ۔
انکا کہنا ہے کہ عام شہریوں کے لیے پیدل چلنے میں مشکلات بنانے کے ہر عمل خلاف ایکشن ہو گا ۔