نوشہرہ ورکاں،اسسٹنٹ کمشنر انسداد پولیو ویکسین مہم کی نگرانی خود کر رہے ہیں

141
اے اے سی (جنرل) عدیل حسین شاہ کی کیال میں پولیو مہم کے تیسرے دن کی مارننگ اسمبلی میں شرکت

نوشہرہ ورکاں ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ صحت کی ہدایت پر تحصیل ہیڈ کواٹر نوشہرہ ورکاں میں پانچ روزہ پولیو مہم کے دوسرے روز انسداد پولیو ویکسین قطرے پلانے کے لیے تحصیل نوشہرہ ورکاں کی 25 یونین کونسلوں میں 25 ایم اوز ،73 ایریا انچارج ،356موبائل ٹیمیں ،2 فکسڈ ٹیمیں اور 8 ٹرانزٹ ٹیمیں بنا دی گئی ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر جواد حسن پیر زادہ انسداد پولیو ویکسین مہم کی نگرانی خود کر رہے ہیں ۔