نگران صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرو بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر کا دورہ کلرسیداں

236
نگران صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر کا ہولی فیملی ہسپتال اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا دورہ
نگران صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر کا ہولی فیملی ہسپتال اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا دورہ

کلرسیداں، 20 دسمبر (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرو بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ سرکاری علاج گاہوں میں نظام کی بہتری اور شہریوں کو ہر ممکنہ طبی سہولیات کی بروقت دستیابی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،اربوں روپے کی لاگت سے پنجاب میں ہسپتالوں کو آپ گریڈ کیا جا رہا ہے جبکہ پرانی مشینری کی تبدیلی اور دیگر اقدامات پر تیزی سے کام جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تین کروڑ 19لاکھ روپے کی لاگت سے ہسپتال کی تعمیر نو اور اس کی بحالی کے سلسلے میں حال ہی میں مکمل ہونے والی گائنی وارڈ کا افتتاح کرنے کے بعد اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر اعجاز احمد،ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین،ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم سمیت میڈیکل آفسران اور نرسزاسٹاف بھی اس موقع پر موجود تھا۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔