لاہور۔1اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیر اعلی ٰپنجاب محسن نقوی نے اتوار کے روزچین کے قومی دن پرچینی قونصلیٹ میں قائمقام قونصل جنرل چاکی سے ملاقات کی اور انہیں چین کے قومی دن پر مبارکباد دی۔وزیر اعلی محسن نقوی، قائمقام چینی قونصل جنرل، صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر اور چیف سیکرٹری نے مل کر کیک کاٹا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قائمقام چینی قونصل جنرل کو پھول اور روایتی مٹھائی پیش کی۔
قائمقام چینی قونصل جنرل نے چین کے قومی دن پر چینی قونصلیٹ آمد پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں چین کا قومی دن جوش و خروش سے منایا گیا،شاہراں اور سڑکوں پر چین سے اظہار یکجہتی کے پوٹریٹ اور بینرز آویزاں کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ دورہ چین میں بہت پذیرائی ملی،چینی حکام اور ننشیا کے پارٹی سیکرٹری کے ساتھ ملاقاتیں مفید رہیں۔ننشیا کے پارٹی سیکرٹری کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی ہے۔
قائمقام چینی قونصل جنرل نے چین کے کامیاب دورے پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں پاک چین تعلقات کو فروغ مل رہاہے۔ آپ کی قیادت اور حالیہ دورے سے پاک چین دوستی کومزید تقویت ملی ہے۔ لاہور او رپنجاب ہمارا دوسرا گھر ہے،پاکستان اور چین آئرن برادرزہیں۔