نگران وزیر اعلی کا پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس قیصر رشید کے انتقال پر اظہار افسوس

152
Caretaker Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Caretaker Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

پشاور۔ 02 جنوری (اے پی پی):نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس قیصر رشید کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ منگل کو یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔