نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی مرحوم سابق نگراں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی رہائش گاہ آمد، ان کے صاحبزادوں اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا

176

چارسدہ۔13نومبر (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ مرحوم سابق نگراں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے صاحبزادوں اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ چارسدہ کے گائوں پڑانگ میں مرحوم سابق نگراں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر گئے اور مرحوم کے صاحبزادوں بہرام اعظم خان اور سکندر اعظم خان اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔

انہوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم انتہائی قابل افسر تھے اور نگراں صوبائی حکومت میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ ارشد حسین شاہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔