اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیرتجارت وصنعت گوہراعجازنے میانوالی میں ایئربیس پردہشت گردی کے بزدلانہ حملہ کی شدیدمذمت کی ہے۔
ہفتہ کوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ مہذب معاشروں میں تشدد کی اس طرح کے بہیمانہ واقعات کی کوئی گنجائش نہیں۔
انہوں نے پاک فضائیہ کی جانب سے سے فوری اورموثرردعمل کوسراہا اورکہاکہ پاک فضائیہ قوم کا فخر ہے اورانہوں نے اپنی صلاحیتوں کاایک بارپھرلوہا منوایا۔ انہوں نے مادروطن کے دفاع کیلئے افواج پاکستان کے کردار کوسراہا اوران کیلئے دعا بھی کی۔