اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے حافظ حمد اللہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
جمعرات کو جاری ایک بیان میں نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی بھی سیاسی شخصیت کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام قوتوں کو متحد ہونا ہوگا۔ خلیل جارج نے حافظ حمد اللہ اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔