نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ (کل) سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

89
Pakistan Sports Board

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ (کل) ہفتہ سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔

چیمپئن شپ 20 سے 22 جنوری تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں کھیلی جائے گی۔ جس میں ملک بھر مختلف تعلیمی اداروں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ میں تین مختلف ایج کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں گرلز انڈر 15، گرلز انڈر 17 اور گرلز انڈر19 شامل ہیں۔