اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 3 روزہ نیشنل نیٹ بال کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس 25 نومبر سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہو گا۔
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ کورس میں ملک بھر سے کوچز، ٹیچرز اور کھلاڑی حصہ لیں گے۔ کورس کے شرکاء کو کوالیفائیڈ یافتہ کوچز اور امپائرز تربیت دیں گے۔ ہر کیٹگریز سے 3 پوزیشن ہولڈرز کو سری لنکا اور سنگاپور میں جدید اور اعلی تربیت کے لئے بھیجا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ کورس کے لئے رجسٹریشن کھول دی گئی ہے اور کورس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے اپنی اپنی رجسٹریشن 20 نومبر تک کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورس میں کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔