27.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںنیشنل پریس کلب کی ادبی کمیٹی کے زیرِ اہتمام شگفتہ جبیں کی...

نیشنل پریس کلب کی ادبی کمیٹی کے زیرِ اہتمام شگفتہ جبیں کی شعری تصنیف ” زخمِ تنہائی “ کی تعارفی تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):نیشنل پریس کلب کی ادبی کمیٹی کے زیرِ اہتمام صحافی و شاعر سجاد لاکھا کی زیر صدارت شگفتہ جبیں کی شعری تصنیف ” زخمِ تنہائی “ کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ہفتہ کو منعقدہ تقریب میں معروف سیاسی شخصیت فرحت اللہ بابر مہمانِ خصوصی تھے ، صدر این پی سی اظہر جتوئی ، معروف کاروباری و سماجی شخصیت ظفر بختاوری اور کراچی سے آئے مہمان ایم این اے احمد سلیم صدیقی ، سید شمیم حیدر ، ڈاکٹر اسرار شاہ ، صحافی صغیر چوہدری اور عصمت اللہ ہاشوانی نے شگفتہ جبیں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کتاب کو شعری ادب میں عمدہ اضافہ قرار دیا ۔ مقررین نے کہا کہ ’’زخمِ تنہائی ‘‘ بہت عمدہ شعری تخلیق ہے ، شگفتہ جبیں لفظ کی قدر سے واقف ہیں

کتابوں کا مسلسل شائع ہونا خوش آئند ، لکھنے والے تھکے نہیں ، یہ کتاب گلزارِ حیات سے کشیدہ گُلدستہ ہے، کتاب کا نام درد کے تسلسل کو ظاہر کرتا ہے ، اس تقریب نے جنگ زدہ ماحول میں سکون بخشا ، تخلیق ہمیشہ جانکاہ ہوتی ہے ، شاعرہ نے سچائی کے ساتھ واقعات کو بیان کیا ۔ اس موقع پر شاعرہ شگفتہ جبیں نے اپنی نظمیں سنا کر خوب داد سمیٹی ۔ قبل ازیں معروف مزاح نگار شاعر شہباز چوہان نے اشعار سنا کر تقریب کو زعفران زار بنا دیا ۔ سجاد لاکھا نے صدارتی کلمات میں معروف سینئر صحافی الیاس چوہدری کو کتاب کی اشاعت اور خوب صورت تقریب کا محرک ہونے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔ آخر میں چیئرمین ادبی کمیٹی مشکور علی نے شکریہ کے ساتھ اختتامی کلمات ادا کیے ، نظامت خالد مجید ملک نے نبھائی ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595283

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں