اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران کی ہدایات کے بعد نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ”صاف و سرسبز پاکستان“مہم کو نتیجہ خیز اور کامیاب بنانے کیلئے اقدامات تیز کردیئے۔ ہفتہ کو وزارت کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید ملک بھر میں ہائی ویز اور موٹر ویز کو صاف اور سرسبز بنانے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔نیشنل ہائی حکام نے ملک بھر میں ہائی ویز نیٹ ورک کے ارد گرد جھاڑیاں صاف کرنے کیلئے سرگرمیاں تیز کی ہیں اور وہ اس میں عملی طور حصہ لے رہے ہیں۔اس سلسلے میں وزیر مملکت مراد سعید نے کراچی۔لاہور۔پشاور نیشنل ہائی ویز(این۔5)کے مختلف سیکشنوں کے دورے کئے۔این ایچ اے نے ہائی ویز کے ارد گرد 1185ملین روپے مالیت کی 2665مرلہ اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کرائی۔