27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںنیپرا کی ڈسکوز کے اکتوبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے...

نیپرا کی ڈسکوز کے اکتوبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل، ڈسکوز کی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست

- Advertisement -

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل ہوگئی۔ڈسکوز کی جانب سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ (سی پی پی اے جی) نے ایف سی اے کی مد میں 3روپے 53پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست جمع کروائی تھی۔بدھ کو ہونے والی سماعت کے مطابق اضافے کے مالی اثرات کا تخمینہ 32.7 ارب روپے لگایا گیا ، مجموعی طور پر تقریبا 25ً ارب روپے تھر کول بلاک 1 اور 3.2 ارب روپے چائنہ پاور کی پرانی ایڈجسٹمنٹ شامل تھی ،مذکورہ مدت کے لئے خالص اضافے کا تخمینہ 3.13 روپے فی یونٹ لگایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے بڑا حصہ ہائیڈل جنریشن کا ہےجو کہ 32.54 فیصد بنتا ہے، اسی طرح مقامی کوئلے پر مبنی پیداوار کا حصہ 13.94 فیصد ہے اور درآمدی کوئلے کا حصہ 3.51 فیصد ہے۔ اسی طرح گیس پر مبنی بجلی کل پیداوار کا 7.35 فیصد ہے جبکہ ری گیسفائیڈ مائع قدرتی گیس (آر ایل این جی) بجلی کی پیداوار میں 20.25 فیصد حصہ کی نمائندگی کرتی ہے جبکہ کل پیداوار میں جوہری اور ہوا/ شمسی توانائی کا حصہ بالترتیب 19.08 فیصد اور 3.09 فیصد رہا۔مجموعی طور پر بجلی کی مجموعی پیداوار 9,572 گیگاواٹ رہی جبکہ 11.4277 روپے فی یونٹ کی لاگت سے ڈسکوز کو 9,253 گیگا واٹ بجلی فراہم کی گئی جبکہ فیول لاگت 7.8938 روپے فی یونٹ تھی، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

- Advertisement -

عوامی سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت ہوئی جس میں ممبر خیبر پختونخوا انجینئر مقصود انور خان، ممبر بلوچستان مطہر نیاز رانا ، ممبر سندھ انجینئر رفیق احمد شیخ اور ممبر پنجاب آمنہ احمد نے بھی شرکت کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415116

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں