واسا فیصل آباد نے 35 سے زائد نادہندہ صارفین کے سیوریج کنکشن منقطع کر دیئے

173
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

فیصل آباد ۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں نادہندہ صارفین کے سیوریج اور واٹر سپلائی کنکشن منقطع کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈائریکٹر ریونیو ایسٹ جاوید غنی،انچارج ڈس کنکشن ٹیم و ڈپٹی ڈائریکٹرریونیو ایسٹ ظفر اقبال قادری اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر مرزا اویس کی نگرانی میں ڈی ٹائپ کالونی، کینال روڈ سمیت دیگر علاقوں میں 35 سے زائد نادہندہ صارفین کے سیوریج کنکشن کاٹ دئیے گئے، انچارج ڈس کنکشن ٹیم و ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو نے متعدد صارفین کے چالان کر کے سپیشل مجسٹریٹ واسا کو بھجوا دئیے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ صارفین مقررہ مدت کے دوران اپنے واسا بلز اور واجبات کی ادائیگی یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ واسا فیصل آباد شہریوں کو نکاسی و فراہمی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کررہا ہے جبکہ اس کے عوض شہریوں کو بھی اپنے ذمہ واجب الادا بلز کی ادائیگی لازمی کرنی چاہیے۔

اگر صارفین بلز کی ادائیگی کریں گے تو واسا شہریوں کو مزید معیاری سہولیات کی فراہمی ممکن بنا سکے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ واسا کی نادہندگان کے خلاف ڈس کنکشن مہم جاری ہے جس میں مزید تیزی لائی جارہی ہے اور بلز کی عدم ادائیگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔