والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں ،یہ دو قطرے زندگی بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں،ڈاکٹر شکیل احمد

70
Anti-polio campaign
anti-polio campaign

سیالکوٹ۔ 04 فروری (اے پی پی):گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شکیل احمد کی زیر صدارت ہالیہ پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پہلے روز کی ویکسی نیشن مہم، ٹیموں کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈاکٹرشکیل احمد نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ رہ جانے والے بچوں کو فوری طور پر ویکسین دی جائے اور پولیو مہم ہر صورت کامیاب بنای جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ والدین کے تعاون سے ہر بچے تک پہنچنے کو یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع سیالکوٹ پولیو سے محفوظ بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا والدین بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلائیں پولیو کے دو قطرے ہمارے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں تما م متعلقہ سٹاف کو ہدایت دی کہ وہ پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ مزید مؤثر بنائیں اور مہم کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ اجلاس میں مہم کی اگلے دن کی حکمت عملی بھی طے کی گئی اور پولیو ٹیموں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔