واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

123
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔ جمعے کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد19 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 41 ہزار کیوسک ، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار700کیوسک اور اخراج 11 ہزار 700 کیوسک ، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 14 ہزار800 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 800 کیوسک ، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد5 ہزار500 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار کیوسک اور اخراج 2 ہزار 200 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1478.38 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.191 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1143.65 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.468 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.60فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.077 ملین ایکڑ فٹ ہے۔