وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 76 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے

36
Ministry of Planning, Development and Reforms
Ministry of Planning, Development and Reforms

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ملک کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 76 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے 9 کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق این ٹی ڈی سی، پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2 ارب 25 کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 9 ارب 38 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کیلئے 52 کروڑ 64 لاکھ،

سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلئے 28 کروڑ 50 لاکھ، ریونیو ڈویژن کیلئے 9 کروڑ 98 لاکھ، تخفیف غربت ڈویژن کیلئے ایک کروڑ 99 لاکھ، پلاننگ کمیشن کیلئے 14 کروڑ 65 لاکھ، ریلویز ڈویژن کیلئے ایک ارب 50 کروڑ، پٹرولیم ڈویژن کیلئے 2 کروڑ 97 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 80 لاکھ، قومی تاریخی ورثہ ڈویژن کیلئے 39 لاکھ، صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے 3 کروڑ 31 لاکھ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کیلئے 15 کروڑ 33 لاکھ، میری ٹائم افیئرز ڈویژن کیلئے 33 کروڑ 30 لاکھ، لاجسٹک ڈویژن کیلئے 5 کروڑ 56 لاکھ، داخلہ ڈویژن کیلئے 12 کروڑ 59 لاکھ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کیلئے 3 کروڑ 88 لاکھ،

انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیلی کام ڈویژن کیلئے 13 کروڑ 71 لاکھ، انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈویژن کیلئے 2 کروڑ، صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے 4 کروڑ 65 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کیلئے 2 کروڑ 57 لاکھ، ہائوسنگ ورکس ڈویژن کیلئے 3 ارب 13 کروڑ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 3 ارب 9 کروڑ، صوبوں اور سپیشل ایریاز کیلئے 25 ارب 90 کروڑ، فنانس ڈویژن کیلئے 90 لاکھ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے 21 کروڑ 46 لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے ایک کروڑ 16 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کیلئے 5 کروڑ 90 لاکھ،

ڈیفنس ڈویژن کیلئے 6 کروڑ 28 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کیلئے 47 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے 5 کروڑ 88 لاکھ، کیبنٹ ڈویژن کیلئے 27 ارب 15 کروڑ، سرمایہ کاری بورڈ ڈویژن کیلئے ایک ارب 78 کروڑ، پراجیکٹ کی واجب الادا ادائیگیوں کیلئے 25 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔