اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشز نے صحت کے حوالہ سے منصوبہ بندی نظام کو مستحکم بنانے کیلئے انفارمیشن انالیسزیونٹ قائم کر دیا ہے ۔ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ (آج) بدھ کو یونٹ کا افتتاح کریں گی۔ افتتاحی تقریب وزارت صحت میں منعقد ہو گی ۔