وزریراعظم عمران خان کا ٹویٹ

64

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزریراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی طرف سے ملک میں معاشی استحکام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں جن کے باعث جنوری 2018ء کے مقابلے میں اس سال جنوری 2019ء میں درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کا رجحان ہے جبکہ تجارتی خسارے میں ایک ارب ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ سروسز ٹریڈ کا خسارہ بھی 800 ملین ڈالر کم ہوا ہے جبکہ جولائی 2018ء سے جنوری 2019ء کے دوران بھجوائی گئی ترسیلات زر میں گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلہ میں 12.2 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی کھاتوں کی صورتحال میں نمایاں بہتری بھی ہماری معاشی حکمت عملی کی کامیابی کی دلیل ہے۔