لاہور۔9اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے لاہور میں ملاقات کی۔ اتوار کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کے لئے صوبہ پنجاب کی مختلف یونیورسٹیز بشمول اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد ، گورنمنٹ کالج فار ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی جانب سے عطیہ کی گئی رقوم کے چیکس بھی پیش کئے۔