وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ارتھ آور کی مناسبت سے پرائم منسٹر آفس کی لائٹس کو ایک گھنٹے کے لیے بجھا دیا جائے گا

81

اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ارتھ آور کی مناسبت سے پرائم منسٹر آفس کی لائٹس کو ایک گھنٹے کے لیے بجھا دیا جائے گا۔ہفتہ کو وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ماحولیاتی بہتری موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے: وزیر اعظم نے اپیل کی ہے کہ قوم صاف اور آلودگی سے پاک ماحول کے لیے حکومت کا بھرپور ساتھ دے۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ارتھ آور کی مناسبت سے پرائم منسٹر آفس کی لائٹس کو ہفتہ کو ایک گھنٹے کے لیے بجھا دیا جائے گا(ماسوائے ان چند کے جو سیکورٹی نقطہ نظر سے ضروری ہیں)۔