اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمدشہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی جانب سے مبارکباد کے پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہاکہ وہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے بنگلہ دیشی ہم منصب کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں ۔