وزیر اعظم میاں شہباز شریف ملک وقوم کو موجودہ گھمبیر حالات سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، شیخ آفتاب احمد

110
وزیر اعظم میاں شہباز شریف ملک وقوم کو موجودہ گھمبیر حالات سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، شیخ آفتاب احمد

حضرو 06 جولائی (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر ومسلم لیگ (ن ) پنجاب کے مرکزی راہنما شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف ملک وقوم کو موجودہ گھمبیر حالات سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ،مسلم لیگ ن کو جب بھی موقع ملا ہے ملک وقوم کو بہتری کی جانب گامزن کیا گیا ہے، الیکشن جب بھی ہوئے مسلم لیگ (ن) ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی کیونکہ عوام میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ میاں نواز شریف پر عالمی ممالک بھی اعتماد کا اظہا رکرتے ہیں جس سے ملک ہمیشہ بہتری کی جانب گامزن ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہریہ ٹائون کے ایم ڈی ملک جاوید اور لیگی راہنما شیخ اجمل محمود کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دینے کے موقع پر منعقدہ عشائیہ میں شرکت پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ سلیمان سرور ،امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ ناصر محمود ،ڈاکٹر اشرف بٹ ،طلال اشرف بٹ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

شیخ اآفتاب احمد نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی موجودہ اآئی ایم ایف سے معاہدہ بھی ملک وقوم کیلئے خوشحالی کی نوید ہے جس سے مہنگائی میں کمی اور ملکی معیشت کو مزید بہتر کیا جائے گا جس سے ملک وقوم تعمیر وترقی کی جانب گامزن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے ہر دور میں ملک وقوم کی خاطر قربانیاں دی ہیں اور ملک وقوم کو بہتری کی جانب گامزن کیا ہے۔ میاں  محمد نوا زشریف کے خلاف سازش کر کے ان کو اقتدارسے الگ کیا گیا لیکن اآج بھی عوام میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے الیکشن جب بھی ہوئے مسلم لیگ (ن) ہی کامیابی سے ہمکنا رہوگی ۔