اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ 1940 میں ایک قرارداد نے ایک قوم کو اکٹھا کر کے ملک بنایا، آج بھی اپنے ملک کو دوبارہ سے بنانے کا عزم موجود ہے جو کرپشن سے پاک خواب کی حقیقی تعبیر ہوگا، منگل کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاریخ ان قوموں کو یاد رکھتی ہے جو اپنی حقیقت کو پہچان کر زندگی کا لائحہ عمل ترتیب دیتی ہے۔