اسلام آباد ۔ 21 جنوری(اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاہے کہ چند روز گار کے متلاشی اور جھوٹے لوگ عوام کو گمراہ اور عدالت عظمیٰ کو دباﺅ میں نہیں لا سکتے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور انکے حواریوں کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی بے گناہی کو ثابت کرنے کیلئے سیاسی اور قانونی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، عمران خان کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے انکا چراغ نہیں جل سکتا ۔