کوئٹہ۔ 01 جون (اے پی پی):وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے گزشتہ ماہ کوئٹہ میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے اقلیتی باشندے راشد مسیح کی بیوہ کو دس لاکھ روپے کیش امدادی رقم دے دی گئی،
پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار اور ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعاد بن اسد کے ہمراہ وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کی جانب سے ذاتی طور پر دی جانے والی امدادی رقم بشیر آباد نواں کلی میں مرحوم راشد مسیح کے گھر پہنچ کر ان کی بیوہ کے حوالے کی
، اور وزیر اعلٰی بلوچستان کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ گورنمنٹ آف بلوچستان کی مروجہ پالیسی کے مطابق معاوضے کی رقم ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کو دی جائے گی تاہم فوری طور پر میر سرفراز بگٹی نےبیوہ اور بچوں کی فوری مدد کے لئے رقم ارسال کی ہے، اس موقع پر اقلیتی رہنماء بھی موجود تھے۔