لاہور۔27نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیاہے۔وزیر اعلی مریم نواز نے پر تشدد احتجاج کی وجہ سے پنجاب بھر میں راستے کھولنے کا حکم دیا ہے۔
وزیر اعلی نے اشیا خورد و نوش کی فراہمی برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی اور انتظامیہ کو اشیا ضروریہ کے نرخ پر کنٹرول کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ عوام کو پہنچنے والی تکالیف اور پریشانی پر بے حد افسوس ہے۔انتشار پسندوں کی وجہ سے ہونے والی رکاوٹوں پر عوام کی تکالیف کا احساس ہے۔