23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومشوبزوزیر اعلی پنجاب نے رضی احمد کو چیئرمین بورڈ آف گورنرز الحمرا...

وزیر اعلی پنجاب نے رضی احمد کو چیئرمین بورڈ آف گورنرز الحمرا تعینات کر دیا،ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔15فروری (اے پی پی):نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے رضی احمد کو چیئرمین بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل الحمرا تعینات کر دیا۔

ترجمان کے مطابق محکمہ اطلاعات وثقافت نے اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔رضی احمد لاہو رلٹریری فیسٹیول کے بانی ڈائریکٹر اور سی ای او ہیں۔

- Advertisement -

چیئرمین الحمرا بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل الحمرا رضی احمد نے اس حوالے سے کہا کہ فنون لطیفہ اور اس سے وابستہ افراد کی بہبود وترقی اولین ترجیح ہوگی،الحمرا ایک عظیم ادبی وثقافتی ادارہ ہے جس کی خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=439887

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں