وزیر اعلی پنجاب ڈرگ فری پنجاب ویژن، صوبہ بھر میں انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی

105
Punjab Police

لاہور۔3دسمبر (اے پی پی):ترجمان پنجاب پولیس کیمطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کے مطابق آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی لائی جا رہی ہے۔رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 01 لاکھ سے زائد چھاپے مارے گئے۔

منشیات کے دھندے میں ملوث 61164 ملزمان گرفتار کئے، 53708 مقدمات درج کئے گئے،ملزمان کے قبضہ سے 34319 کلوگرام چرس، 1167 کلو گرام ہیروئن ، 1607 کلو افیون برآمد کر لی گئی۔ 469 کلو آئس، 08 لاکھ 86 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی، نشے کی بیماری میں مبتلا 1269 افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کروایا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 9175 چھاپے مارے گئے۔ 9470 ملزمان گرفتار کئے، 9174 مقدمات درج کئے گئے ۔ ملزمان کے قبضے سے 7163 کلوگرام چرس ، 359 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔426 کلوگرام افیون ، 165 کلو گرام آئس اور 63 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی لانے کا حکم دیا ہے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے ۔