وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر شہر لاہور میں آپریشن کلین اپ جاری ہے،بابرصاحب دین

117
Chief Minister of Punjab

لاہور۔8اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شہر لاہور میں آپریشن کلین اپ جاری ہے۔سی ای او بابر صاحب دین نے فیلڈ میںسرپرائز چیکنگ کی اور مختلف علاقوں کے دورے کئے۔دورہ کے دوران ورکرز کی حاضری، صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔چیکنگ کے دوران ڈیوس روڈ، ایبٹ روڈ، ایمپریس روڈ، کوئین میری روڈ ،بھاٹی چوک، اردو بازار، شاہ عالم بازار سرکلر روڈ ،دہلی گیٹ، میلاد چوک، ریلوے روڈ، داتا گنج بخش ٹائون پر صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔

بابر صاحب دین نے کہا کہ تمام مصروف شاہراہوں، کمرشل مارکیٹوں میں کوئک ریسپانس فورس تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کمرشل مارکیٹس اور رش والے بازاروں میں دن کے اوقات میں بھی مینوئل سویپنگ کروانے کی ہدایت کی۔

مصروف شاہراہوں کے ساتھ ساتھ سڑکوں، تنگ گلیوں اور بازاروں میں صفائی انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے التماس ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ تعاون اورکوڑا کوڑے دان میں پھینکیں ۔