وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا ادیب ابراہیم شبنم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

75
محنت کش طبقے کی عزت وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، عالمی یوم مزدور پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا پیغام

پشاور۔16اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے جاں بحق پشتو کے ممتاز شاعر اور ادیب ابراہیم شبنم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

یہاں سے جاری ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پشتو ادب کے لیے مرحوم کی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔