وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبہ کے تمام اضلاع میں بلا امتیاز ترقیاتی فنڈز جاری کرکے خدمت کی سیاست کی عملی بنیاد رکھی، چودھری محمد اخلاق

154

سیالکوٹ۔18مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبہ کے تمام اضلاع میں بلا امتیاز ترقیاتی فنڈز جاری کرکے خدمت کی سیاست کی عملی بنیاد رکھی، پی پی 36میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے، بالخصوص ماضی میں نظر انداز کئے جانے والے پسماندہ علاقوں میں مواصلات اور میونسپل معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے اسپیشل ڈویلپمنٹ پیکجز کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جارہا ہے جن کی تکمیل سے شہریوں کا معیار زندگی بتدریج بہتر ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب احمد نگر اور نیکاپورہ میں سیوریج، گلیوں میں ٹف ٹائیلز لگانے اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر پی پی36چودھری الیاس، سلمان طاہر،حافظ عثمان کھرل،منور چوہان،رانا عرفان،ملک آصف،اایم عابد،اسلم گوندل،آصف ممبر اور دیگر بھی موجودتھے۔

چودھری محمد اخلاق نے کہاکہ سیاست میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن وسائل برؤئے کار لائے جارہے ہیں۔