21.6 C
Islamabad
ہفتہ, فروری 22, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے...

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ اپنے بھائی شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے مل کر خوشی ہوئی۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی توثیق کی اور سعودی عرب کی دیرینہ حمایت کے لیے اظہار تشکر اور تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=346871

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں