وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی چین کے خارجہ امور کے مرکزی کمیشن کے ڈائریکٹر یانگ جیچی سے وفود کی سطح پر بات چیت

110

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی پولٹ بیورو کے رکن اور خارجہ امور کے مرکزی کمیشن کے ڈائریکٹر یانگ جیچی سے وفود کی سطح پر بات چیت کی۔

بدھ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یانگ جیچی کے ہمراہ نائب وزراء برائے خارجہ اور تجارت، چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے وائس چیئرمین اور نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی تھے۔

ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔