برسلز میں پاکستان کے سفیرِ اسد مجید خان کی بیلجیئم کے بادشاہ کو سفارتی اسناد پیش کرنے کی تقریب

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے برسلز کے شاہی محل میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں بیلجئم کے بادشاہ فلپ لیوپولڈ لوئس میری کو اسناد سفارت پیش کردیں۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر پاکستان کے سفیر نے بیلجیئم کے بادشاہ کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

پاکستان اور بیلجیئم کے دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سفیرِ نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان مزید مضبوط، متحرک اور متنوع شراکت داری کی تعمیر کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ بیلجیئم کے بادشاہ نے پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔