ترکیہ کے مغربی صوبہ مانیسا میں ہائی سکول کے باہر فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی گورنر کے دفتر نے بیان میں بتایا ہے
ترکیہ : ہائی سکول کے باہر فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہو گئے

مزید خبریں
انقرہ۔22ستمبر (اے پی پی):ترکیہ کے مغربی صوبہ مانیسا میں ہائی سکول کے باہر فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی گورنر کے دفتر نے بیان میں بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ منگل کو ضلع تورگوتلو میں واقع انجی ازمیز اناطولین ٹیکنیکل ہائی سکول کے قریب مقامی وقت کے مطابق تقریباً صبح 8 بجے پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور واقعے کی عدالتی و انتظامی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں پولیس اہلکار اور طبی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی طبی مراکز منتقل کردیا گیا۔
سوزجو ٹی وی نے براہِ راست نشریات میں بتایا کہ مشتبہ شخص نے نامعلوم وجوہات پر سکول کی عمارت کے باہر فائرنگ کی۔ این ٹی وی کے مطابق زخمی ہونے والے طلبہ میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد بچوں کے والدین بڑی تعداد میں سکول پہنچ گئے۔ این ٹی وی کے مطابق سکول کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے بعض والدین اور علاقے کو گھیرے میں لینے والے سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی (Scuffles) بھی ہوئی۔







