کراچی ۔5فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد بزدل ہیں، پاکستان کی پولیس اور سکیورٹی فورسز سے خوفزدہ ہیں۔
میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کےمطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف پوری قوم متحد ہے،دہشتگردی کے خلاف بلوچستان پولیس اور سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔