باکو۔10اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے منگل کوآذربائیجان کے شہر شوشا میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی 27 ویں وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں پاکستان کی ای سی او کے ساتھ ایک متحرک علاقائی تنظیم کے طور پر مسلسل روابط کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم میں ترقی سمیت اجتماعی ترقی اور باہمی خوشحالی کو فروغ دینے کے ذریعے خطے کو تبدیل کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔