اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) سینیٹ کمیٹی برائے امور خارجہ نے کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سیّد کی سربراہی میں پیر کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وزارت خارجہ میں ملاقات جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے اصولی مطالبے کے حصول تک ان کی بھرپور سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔ وزیر خارجہ نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے ممبران کوآل پارٹیز پارلیمنٹیرینز کمیٹی کی مرتب کردہ، 30 اکتوبر کی رپورٹ پر اعتماد میں لیا۔ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ کمیٹی برائے امور خارجہ کے ممبران کو لندن میں کشمیر کے حوالے سے منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔