وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی (کل) عمان کے 2 روزہ سرکاری دورہ پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی (کل) منگل کو عمان کے 2 روزہ سرکاری دورہ پر روانہ ہوں گے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ عمان کے حوالہ سے وزارت خارجہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر خارجہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر وزارت اقتصادی امور، پاکستان …

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی (کل) منگل کو عمان کے 2 روزہ سرکاری دورہ پر روانہ ہوں گے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ عمان کے حوالہ سے وزارت خارجہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر خارجہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر وزارت اقتصادی امور، پاکستان ریلویز، محکمہ شہری ہوا بازی اور وزارت صنعت و پیداوار کے نمائندوں نے وزیر خارجہ کو بریفنگ دی۔ پاکستان اور عمان کے مابین موجود قدیم تہذیبی اور تاریخی روابط کو مزید پروان چڑھانے کی غرض سے وزیر خارجہ سطلنت عمان کا 2روزہ دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، تکنیکی، سیاحتی، تجارتی اور معاشی دوطرفہ روابط کو مزید گہرا اور مؤثر بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔