وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا (آئی سی سی) سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آر می کیپ پہننے کے عمل پرنوٹس لینے کا مطالبہ

144

سکھر۔9مارچ(اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آر می کیپ پہننے کے عمل پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، ہفتے کے روز سکھرمیں پارٹی رہنماء مبین خان جتوئی کی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ بھارتی ٹیم نے اپنی کھیل کی ٹوپیاں اتار کر فوج کی ٹوپیاں پہنیں، کیا یہ آئی ئی سی سی کو دکھائی نہیں دے رہا، ہم سمجھتے ہیں کہ اب یہ آئی ئی سی سی کی ذمہ داری ہے کہ وہ پی سی بی کے کہے بغیر ہی اس عمل کا نوٹس لے۔ انہوںنے کہا کہ فوجی ٹوپی پہن کر کھیلنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کو منہ کی کھانی پڑی۔