وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی نوروز کا تہوار منانے والوں کو مبارکباد

47

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے نوروز کے پرمسرت موقع پر اس تہوار کو منانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری دلی خواہش ہے کہ اس تہوار کو منانے والے ہر ایک کو خوشی حاصل ہو۔

بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نوروز نئی شروعات اور نئی امید کی علامت ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ آنے والا سال سب کے لیے امن اور خوشیوں سے بھرا ہو۔