وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل شیر علی مرزا سے ملاقات

89
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل شیر علی مرزا سے ملاقات
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل شیر علی مرزا سے ملاقات

دوشنبے ۔31مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کو دوشنبے میں تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل شیر علی مرزا کے ساتھ ملاقات کی۔

فریقین نے شدت پسندی، دہشت گردی، منشیات کی سمگلنگ اور بارڈر سے متعلقہ منظم جرائم کی بیخ کنی کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے مابین گہرے، تاریخی دو طرفہ برادرانہ تعلقات ہیں ۔فریقین نے پاکستان اور تاجکستان کے مابین دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعاون کو سراہتے ہوئے اسے مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔