وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں مصر کے سفیر کی ملاقات، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

95
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں مصر کے سفیر کی ملاقات، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں مصر کے سفیر کی ملاقات، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور مصرکے تعلقات اسلامی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں، دونوں ممالک مختلف بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں مصر کے سفیر ڈاکٹر طارق داہروگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہو ں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان اور مصرکے درمیان تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور مصرکے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مذہبی اور ثقافتی تعلقات بہت گہر ے ہیں، پاکستان اور مصرکے تعلقات اسلامی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مصرکا بین الاقوامی امور پر اکثر یکساں موقف ہے۔

مصری سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور مصر کے عوام کے درمیان رشتے بہت گہرے ہیں،ہر موسم کے ساتھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان داخلی سلامتی کے تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں عظیم ثقافتی ورثہ موجود ہے، سیاحت کو فروغ دینےکے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مصری سفیر کی وزارت داخلہ آمد پر انہیں سووینیئر پیش کیا۔