وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات

125
APP23-12 ISLAMABAD: May 12 - British High Commissioner to Pakistan H.E Thomas Drew calls on Interior Minister Ch. Nisar Ali Khan at Punjab House. APP

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے جمعہ کو یہاں پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔ جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاک برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات پر پیش رفت اور جائزے کے ساتھ ساتھ خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ برطانوی سیکرٹری داخلہ کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران دوطرفہ تعاون کے فروغ کے سلسلے میں طے پانے امور کو عملی جامعہ پہنانے کےلئے فاسٹ ٹریک بنیادوں پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔